Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ابھیمان“ کا ری میک بنانا مشکل ہے، ابھیشک

بالی وڈ کی معروف جوڑی ایشوریا اور ابھیشک نے مشہور فلم ”ابھیمان “کے ری میک میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔دونوں اداکاروں سے فیس بک لائیو انٹریکشن کے دوران پوچھا گیا کہ کیا” ابھیمان“ کا ری میک بننا چاہئے جس پر ابھیشک بچن کا کہنا تھاکہ ” ابھیمان“ غیر معمولی فلم ہے۔ میرے والدین کی سب فلموں میں میری پسند یدہ ہے مگر اس کا ری میک بنانا کافی مشکل ہوگا۔ابھیشک کا مزید کہنا ہے کہ حال ہی میں اس فلم کیلئے مجھ سے اور ایشوریا سے بات چیت کی گئی۔ ہم دونوں کا خیال ہے یہ بہترین فلم ہے مگر ہم کا حصہ نہیں بن سکتے۔یاد رہے کہ”ابھیمان“ فلم کا شمار ماضی کی مشہور بالی وڈ فلموں میں ہوتا ہے جس میں ابھیشک کے والدین جیا بچن اور امیتابھ بچن نے کردار ادا کیا تھا۔
 

شیئر: