Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میں ہندوستانی ہوں ، مجھے اس پر فخر ہے، میکا سنگھ

”ہمارا پاکستان“ کہنے پر تنقید کا نشانہ بننے والے معروف ہندوستانی گلوکار میکا سنگھ نے کہاہے کہ میں ہندوستانی ہوں، مجھے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔ میکا سنگھ نے یہ جواب ان ناقدین کو دیا ہے جو گزشتہ کئی روز سے ان کو”ہمارا پاکستان“ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے تھے۔ تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ میکا سنگھ کو اپنا یہ کنسرٹ کینسل کردینا چاہئے۔یاد رہے کہ میکا سنگھ نے گزشتہ ہفتہ اپنے نئے کنسرٹ کے بارے میں اپنے فینز کیلئے وڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں” 15 اگست کو ہمارا ہندوستان آزاد ہواتھا اور 14 اگست کو ہماراپاکستان“کہا تھا۔ امریکہ کے شہر شکاگو میں ہونےوالے کنسرٹ میں پاکستان اور ہندوستان دونوں ممالک کے گلوکار مدعو ہیں جو اپنے اپنے ملک کی یوم آزادی کیلئے شو کریںگے۔
 

شیئر: