Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلالئی کو قتل کرکے عمران کو پھنسوانے کا منصوبہ؟

ملتان...رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف بہت بڑی سازش ہورہی ہے ۔ عائشہ گلالئی کو قتل کرکے عمران خان کو پھنسوانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران جمشید دستی نے کہا کہ تحریک انصاف نے عائشہ کو عزت دی، انہیں قومی اسمبلی کا رکن بنوایا لیکن وہ 5 کروڑ روپے میں بک گئی۔ گلالئی کو استعمال کیا گیا ۔جمشید دستی نے کہا کہ عمران خان کا دل سے احترام کرتا ہوں مگر غلام مصطفی کھراورمعظم جتوئی جیسے وڈیروں کا مقابلہ کروں گا۔پیپلز پارٹی کو میں نے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی نے مجھے چھوڑا۔ آصف زرداری سے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب سے ختم ہو جائے گی، اگر بچے گا تو صرف جمشید دستی بچے گا۔

 

شیئر: