Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل باجوہ نے وادی راجگال کا دورہ کیا

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتے کو خیبر ایجنسی میں وادی راجگال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج عوام کی توقعات پر پورا اترنے پر اللہ تعالی کی شکر گزار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشن خیبر فور میں شریک جوانوں اور افسروں کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا۔ریاست کی عملداری بحال ہو رہی ہے۔ قوم کے تعاون سے پرامن اور خوشحال پاکستان کی طرف گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں سے 90 فیصد سے زائد علاقہ کلیئر کرا لیا گیا ۔ آرمی چیف نے دہشتگردوں اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر پاک فضائیہ کی بھی تعریف کی۔

 

شیئر: