اسلام آباد... سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزامات کو سنجیدگی سے لینا چاہئے ۔ آصفہ بھٹو زرداری نے بیان میں کہا کہ گلالئی کے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں ۔ ان کی شفاف تحقیقات کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بااثر اور طاقتور مردوں کے سامنے کھڑا ہونا مشکل ہے لیکن عائشہ گلالئی نے ہمت دکھائی ہے ۔