Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیروز خان اور ثنا جاوید ٹی وی ڈرامہ میں کام کریں گے

پاکستانی اداکار فیروز خان اور ثنا جاوید بہت جلد پاکستانی ٹی وی اسکرین پر نظرآئیں گے۔دونوں اداکار نیا ٹی وی ڈرامہ” رومیو ویڈز ہیر“ میں کام کرینگے۔ ڈرامہ سیریل کامیڈی اور رومانویت کا امتزاج ہے۔ انجم شہزاد کے ڈائریکشن میں بننے والا یہ ڈرامہ مشہور ڈرامہ نگار یونس بٹ نے تحریر کیاہے۔پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارہ ثنا جاوید کئی ٹی وی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ ثنا نے حال ہی میں فلم اندسٹری میں قدم رکھا ہے۔ ان کی فلم” مہرالنساءوی لب یو“ ہٹ ثابت ہورہی ہے۔ دوسری جانب فیروز خان نے بھی کیرئر کا آغاز ٹی وی ڈراموں سے کیا۔ فیروز بھی اب لالی ووڈ فلموں کے ہیرو بن چکے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: