Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلالئی کی تقریر کے دوران تحریک انصاف کا ہنگامہ

  اسلام آباد ... رکن قومی اسمبلی عاشہ گلالئی کے ایوان میں خطاب کے دوران تحریک انصاف کے ارکان نے شور شرابہ کیا اور ان سے اسمبلی نشست چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ گلالئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھوں گی۔ میری پریس کانفرنس کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی ۔ مجھے پتہ ہے تحریک انصاف کی خواتین کس میرٹ پر آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے کردار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئیے ۔ہمیشہ حق کی بات کرتی رہوں گی۔ کمزور خواتین کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ استحصال پر خاموش نہ رہوں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو گالیاں دینے کی تربیت دی جارہی ہے۔ عمران جیسی شخصیات کو نہیں مانتے ۔کردار ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن نیشنل ہیرو اور اسکوائش چیمپیئن ہے۔ میری بہن غیر سیاسی ہے۔ اسے بھی تحریک انصاف والوں نے نہیں بخشا۔ میرے گھر والوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیر صحت میری بہن کا اسپتال مسمار کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ میں اور میری فیملی کسی سے ڈرنے والی نہیں۔

 

شیئر: