بینکاک....بینکاک کے ایک علاقے میں ایک ایسا ہوٹل بنا ہے جو ہراعتبار سے عجیب و غریب ہے۔ بس یہ سمجھ لیجئے کہ اس میں ٹھہرنا جیل کی کسی کوٹھری میں ٹھہرنے کے برابر ہے۔ پورا ہوٹل ہی جیل تھیم پر بنا ہے اور اسی لئے اس کے کمرے چھوٹے ہیں۔ چاروں طرف لوہے کی موٹی سلاخیں ہیں۔ ٹھہرنے والوں کو عام جیلو ںکے قیدیوں کی طرح محض 8مربع فٹ سائز کے کمروں میں رات گزارنا پڑتی ہے اور جس کیلئے انہیں 30پونڈ ادا کرناپڑتے ہیں۔یہاں ٹھہرنے والوں کو انکے کمروں یا کوٹھری کا کوئی نمبر نہیں دیا جاتا بلکہ ہر مہمان کے لباس کی پیٹھ پرانکا نمبر لکھا ہوتا ہے جیسے عام جیلوں میں قیدیوں کو نمبر دیا جاتا ہے اور اسی نمبر سے اسے بلایا جاتا ہے یا کسی کام کیلئے کہا جاتا ہے۔ یہ جیل نما ہوٹل بینکاک کے ایک چوک اسٹیشن میں چند ماہ قبل ہی کھلا ہے او رلوگ اسے مہم جُومزاج رکھنے والوں کیلئے بہترین ہوٹل قرار دے رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عام جیلوں کی طرح مغرب کے بعد یہاں بھی ساری لائٹیں بجھا دی جاتی ہیں اور کرفیو کا تاثر دیا جاتا ہے۔مہمانوں کیلئے مشترکہ باتھ روم بنائے گئے ہیں۔