ٹوکیو.... انسان کبھی کبھی کچھ اےسے خیالات میں گم ہو جاتا ہے کہ اسے بھی اندازہ نہیں ہوتا کہ آخر وہ کیا سوچ رہا ہے۔ اس بے خیالی میں وہ عجیب و غریب حرکتیں کر بیٹھتا ہے ۔چند لمحے بعد جب اسے اپنی حماقتوں کا خیال آتا ہے تو اسے خود بھی ہنسی آتی ہے ۔ ایسا ہی کچھ ایک جاپانی خاتون کے ساتھ ہوا جس نے اپنی ویڈیو جاری کر کے خود اپنی ہی حماقتوں سے پردہ اٹھا دیا ہے ۔ ویڈیو دےکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ وہ بڑے اطمینان سے بیٹھی ہوئی ایک بیکار سے شغل میں مصروف ہے۔وہ بڑی توجہ اور سنجیدگی سے آڑو کے چھلکے اتار رہی ہیں ۔ اتارنا ہی کافی نہیں تھا وہ کسی خیال میں اتنی گم تھیں کہ کافی دیر تک وہ آڑو کے چھلکے اتار اتار کر کھاتی بھی رہیں ۔ بعد میں جب خیال آیا تو وہ بوکھلا کر کھڑی ہو گئیں ۔ ان کی حماقتوں پر مشتمل ویڈیو اب وائرل ہو چکی ہے۔ اسے دوبارہ ٹویٹ کیا گیا ہے ۔اس خاتون کی یہ حرکت دلچسپ بھی ہے اور معصومانہ بھی۔ اکثر لوگ اپنی حماقتوں پر پردہ ڈالنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں مگر خاتون نے ایسا نہیں کیا جو ان کے مخلص اور صاف گو ہونے کی دلیل ہے ۔