Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہلی بمقابلہ کھالی :بڑے بیڈ کے ساتھ چھوٹا تکیہ

کولمبو: ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ”دی گریٹ کھالی“ سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کی ملاقات سوشل میڈیا پر ان کیلئے مذاق بن گئی۔گزشتہ روز کولمبو میں سری لنکا کو 0-2 سے شکست دینے کے بعد ہند کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ریلسنگ انٹرٹینمنٹ کے انڈین پہلوان ’دی گریٹ کھالی‘ سے ایک ہوٹل میں ملاقات کی جو کسی کام کے سلسلے میں سری لنکا میں ہی ہیں۔ ویراٹ کوہلی نے ٹویٹ کیا کہ دی گریٹ کھالی سے مل کر بہت اچھا لگا، وہ بہترین انسان ہیں۔ ویراٹ کوہلی نے کھالی سے ملاقات کی تصاویر سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شیئر کیں جو ان کیلئے مذاق کا باعث بن گئیں اور مداحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کئے۔جس کے جواب میں ایک خاتون نے لکھا کہ ”کھالی کے سامنے آپ بچے لگ رہے ہو“۔ ایک صارف نے لکھا ”آپ کھالی کے ساتھ تصویر میں ایسے لگ رہے ہو جیسے ایک بڑے بیڈ کے ساتھ چھوٹا سا تکیہ“۔ایک اور خاتون نے ویراٹ کوہلی کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ تصویر میں کھالی آپ کے والد جیسے لگ رہے ہیں جبکہ ایک مداح نے کہا آپ کو ایک فاسٹ بولر کی ضرورت ہے جو کھالی کے قد جتنا ہو۔واضح رہے ہندنے رویندرجڈیجہ کی تباہ کن بولنگ کے سبب دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 53 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کی اور ویراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے مسلسل 8 ویں سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔

شیئر: