Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نفقہ فنڈ کیا ہے؟

ریاض...سعودی کابینہ نے 7اگست پیر کو جدہ قصر السلام کے اجلاس میں نفقہ فنڈ کی منظوری دیدی۔ اس اطلاع نے سعودی معاشرے میں ہلچل پیدا کردی۔ سب لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ نفقہ فنڈ کیا ہے؟ نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان اس کی سرپرستی کررہے ہیں۔اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل کی مجلس انتظامیہ نے اس کی سفارش کی تھی۔ کونسل کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان ہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نفقہ فنڈ سے ایسے لوگوں کو نان نفقہ دیا جائیگا جنہیں عدالت نے اس کا حقدار قرار دیا ہوگا اور دیوالیہ پن کے سوا کسی اور عذر کی وجہ سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوا ہوگا۔ ایسے لوگوں کو بھی اس سے نان نفقہ دیا جائیگا جن کے لئے عدالت نے نفقہ کا فیصلہ کردیا ہوگا اور عدالت کے سامنے نفقہ کا مطالبہ زیر سماعت ہوگا۔نفقہ فنڈ کونسل عارضی طور پر جس شخص کو بھی نفقہ دینے کا فیصلہ کریگی اسے بھی دیا جائیگا۔ اگر شوہر کو نان نفقہ دینے کا فیصلہ کردیا گیا ہوگا توایسی صورت میں نفقہ فنڈسے دی جانے والی رقم بعد میں شوہر ہی کو ادا کرنا ہوگی۔ اسکی باقاعدہ مجلس انتظامیہ ہوگی۔ نفقہ فنڈ کے مالیاتی ذرائع بھی مقرر کردیئے گئے ہیں۔

شیئر: