چنئی۔۔۔۔ملک میں بینکوں کی نجکاری سمیت مختلف مطالبات کے سلسلے میں 9بینک یونینوں نے یونائیٹیڈ فورم آف بینک یونین کی اپیل پر 10لاکھ بینک ملازمین اور افسران 22اگست کو ایک روزہ ملک گیر ہڑتال پر رہیں گے۔ آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سی ایچ وینکیا چلم نے بتایا کہ ہڑتال کے سلسلے میں انڈین بینک ایسوسی ایشن کو 2دن پہلے نوٹس دی جاچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک کے اگلے مرحلے میں ایک لاکھ بینک ملازمین اور افسران آئندہ 15ستمبر کو نئی دہلی میں ایک عظیم الشان ریلی نکالیں گے اور اکتوبر نومبر میں بھی 2روزہ ہڑتال کی جائیگی۔