نئی ہاررفلم ” مدر“ کا ٹریلر جاری
ہالی وڈ کی نئی فلم” مدر“ کا پہلا ٹریلر جاری ہوگیاہے۔نئی ہارر فلم ایک ایسے میاں بیوی کی کہانی ہے جن کے گھرمہمان آتے ہیں ،وہ مہمان ان کے گھر میں اپنی غیر معمولی قوتوں سے ان کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔یہ اداکارہ جینیفر لارنس کی پہلی ہارر فلم ہے۔ جینیفر کا شمار ہالی وڈ کی مشہور اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتاہے۔ مدر 15 ستمبر کو ہالی وڈ سینما گھروں میں پیش ہوگی۔