Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرٹیکل 370معاملہ پر مرکز سے جواب طلب

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے جموں کشمیر کو خصوصی درجہ دیئے جانے سے متعلق دفعہ370کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا۔ چیف جسٹس جگدیش کھیہر کی صدارت میں 3رکنی بنچ نے کماری وجے لکشمی جھا کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ۔ عدالت نے اس معاملے میں نوٹس کے جواب کیلئے مرکزکو4ہفتے کا وقت دیا ۔ درخواست گزار نے اس سلسلے میں دہلی ہائیکورٹ کے گزشتہ 11اپریل کے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔ہائی کورٹ نے آرٹیکل 370کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کردی تھی۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دفعہ 370عارضی ضابطہ تھا جس کا وجود ریاست کی آئین ساز اسمبلی کی1957ء میں تحلیل کے ساتھ ختم ہوگیا۔

شیئر: