واشنگٹن ۔۔۔۔ امریکا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید منفی اثرات سامنے آرہے ہیں جن میں سب سے نمایاں گذشتہ چار عشروں کے دوران اوسط درجہ حرارت میں غیرمعمولی تیزی سے ہونے والا اضافہ ہے۔ 13 امریکی اداروں نے مل کر تیار کی ہے جویہ رپورٹ ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا نے ماحول کے تحفظ کے اس عالمی معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے جسے پوری دنیا کی حمایت حاصل ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں 1980ء کے عشرے کے بعد سے ایک تسلسل کے ساتھ شدید گرمی کی لہریں ریکارڈ کی جا رہی ہیں جبکہ سردی کی شدت میں کمی آ رہی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ماحول کے لیئے نقصان دہ گیسوں کے اخراج کے نتیجہ میں اوسط درجہ حرارت میں جاری اضافہ برقرار رہے گا جس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں تاہم موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ارکان ان دعوؤں کو متنازع قرار دیتے ہیں۔ رپورٹ تیار کرنے والے سائنسدانوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ اس رپورٹ کو نظر انداز کرے گی۔