Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بدھ کو سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش نے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پرجنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان حرمین شریفین کا تحفظ یقینی بنانے اور مملکت کی سالمیت کے دفاع کے لئے پرعزم ہے۔ آرمی چیف نے یقین دہانی کرائی کہ سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو انتہائی اہمیت د یتے ہیں۔سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعلقات اس وقت اعلیٰ سطح پر ہیں۔سعودی نائب وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں، کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا ۔انہوں نے عالمی امور خصوصا علاقائی ایشوز میں پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہیں ۔

 

شیئر: