Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوازشریف کا قافلہ مری روڈ شمس آبادپہنچ گیا

  اسلام آباد.. سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ راولپنڈی مری روڈ پر شمس آباد پہنچ گیا ۔کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد کے باعث سفر گھنٹوں میں طے ہورہا ہے۔ ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہا رہے ۔ جگہ جگہ استقبالی کیمپ لگے ہیں ۔کارکنوں کا جوش عروج پر ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ راولپنڈی میں بھر پور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ نواز شریف رات کو راولپنڈی کے پنجاب ہاوس میں قیام کریں گے ۔ تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔ جمعرات کی صبح ریلی لاہور کے لئے روانہ ہوگی ۔ ریلی کے روٹ پر اسلام آباد پولیس، اسپیشل برانچ اور حساس اداروں کے 2500سے زائد اہلکار تعینات ہیں ۔ فیض آباد تک سیکیورٹی کی ذمہ داری اسلام آباد پولیس کی ہے۔ اس کے بعد پنجاب پولیس سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ ایمرجنسی صورتحال میں راولپنڈی میں 4 ہیلی پیڈ بھی بنا د ئیے گئے ۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے 11 اگست تک لا ہورسے راولپنڈی تک جی ٹی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی ۔

 

شیئر: