Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام کی عدالت نے فیصلہ دے دیا،نواز شریف

اسلام آباد... سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ بدھ کو رات گئے راولپنڈی میں کمیٹی چوک پہنچ گیا ۔کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد کے باعث 19کلو میٹر کا فاصلہ 12 گھنٹے میں طے ہوا۔ ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہا رہے ۔ جگہ جگہ استقبالی کیمپ لگے ہیں ۔کارکنوں کا جوش عروج پر ہے ۔ ن لیگ نے راولپنڈی میں بھر پور سیاسی طاقت کا مظاہر ہ کیا ۔ لیگی کارکنوں نے اپنے قائد سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ۔ شاندار استقبال کیا گیا ۔ نواز شریف رات پنجاب ہاو¿س راولپنڈی میں قیام کریں گے۔ قافلہ جمعرات کی صبح لاہور کی جانب اپنا سفردوبارہ شروع کرے گا۔دریں اثناءکمیٹی چوک میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عوام کی عدالت نے فیصلہ دے دیا۔ پنڈی کے عوام نے میرے خلاف فیصلے کو قبول نہیں کیا۔ پنڈی ن لیگ کا شہر ہے ۔عوام کے مینڈیٹ کو ایک منٹ میں ختمکردیا گیا ۔یہ ووٹوں کی توہین ہے یا نہیں ؟۔ کیا کوئی کک بیک یا کمیشن لیا ؟ ۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ نہ لینے پر مجھے ناہل قرار دیا گیا۔نواز شریف کو کس با ت کی سزا دی گئی۔یہ میرے ساتھ پہلی مرتبہ نہیں تیسری مرتبہ ہو ا ہے۔عوام کے ووٹوں کی توہین مجھے اور آپ کو قبول نہیں۔70سال میں 18وڑرائے اعظم آئے ،کسی کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔ اوسطا ایک وزیر اعظم کو ڈیڑھ سال حکومت کرنے کو ملی۔انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کی خدمت میرا مشن ہے۔ اگلے سال ملک میں لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان نہیں رہے گا۔

 

شیئر: