Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف بھائی کو مشکل میں نہ ڈالیں،تہمینہ درانی

 
  لاہور ..وزیر اعلی پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو ریلی کے تحفظ کی ذمہ داری نہ سونپی جائے۔ شہباز شریف پر ریلی کی ذمہ داری ڈالنا بے رحمانہ ہے۔سوشل میڈیا پر بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اپنے مخلص بھائی کو کسی مشکل میں ڈالنے کے بجائے قوم سے خطاب کرلیں۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی میں کوئی تنازع نہیں۔ میرا ماضی گواہ ہے کہ میں اسی طرح آزادانہ گفتگو کرتی ہوں ۔انہوں نے شہباز شریف سے بھی کہا کہ وہ ریلی کے تحفظ اور تعاون کی ذمہ داری چھوڑ دیں۔
 

 

شیئر: