Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا اپنے اقتدار کے خاتمے کا خطرہ مول لے رہا ہے،امریکی وزیرِ دفاع

واشنگٹن۔۔۔۔۔ امریکہ کے وزیرِ دفاع جیمز میٹس نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کرنے سے گریز کرے جو اسے اس کی حکومت کے خاتمے اور عوام کی تباہی کی جانب لے جائیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کرنے سے گریز کرے جو اسے اس کی حکومت کے خاتمے اور عوام کی تباہی کی جانب لے جائیں ۔انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا کا امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جنگ میں کوئی مماثلت نہیں ۔امریکی وزیرِ دفاع نے شمالی کوریا سے اپنے جوہری ہتھیاروں کا پروگرام بند کرنے کو بھی کہا ہے۔جیمز میٹس کا یہ بیان امریکی صدر کے اس بیان سے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے امریکا کو مزید دھمکی دی تو اسے آگ اور غصہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شیئر: