Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کے قریبی ساتھی کے گھر پر چھاپہ

واشنگٹن ۔۔۔۔۔ امریکی ایجنسی ایف بی آئی کے اہلکاروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق چیئرمین پال مینفرٹ کے ورجینیا میں واقع گھر پر چھاپہ کارروائی کا تعلق امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے جاری تحقیقات سے بتایا گیا ہے۔ چھاپے کے دوران نہ صرف اہم دستاویزات بلکہ دیگر مواد بھی اپنے قبضے میں لے لیاگیا۔ مینفرٹ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی سربراہی سے اس وقت مستعفی ہو گئے تھے جب ان پر یوکرین کی سابق روس نواز حکومت سے بڑی رقوم خفیہ طور پر حاصل کرنے کے الزامات سامنے آئے تھے۔ امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کے حوالے امریکی محکمہ انصاف کی تحقیقات میں پال مینفرٹ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

شیئر: