Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنقید کے بعدنئی ایرانی کابینہ میں 3 خواتین وزراء شامل

تہران ۔۔۔۔ ایران کے نو منتخب صدرڈاکٹر حسن روحانی نے نئی کابینہ میں 3 خاتون وزراء شامل کر لیں ۔ ایران کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے صدر روحانی نے نئی کابینہ میں عورتوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے کی جانے والی تنقیدوں کے بعد نئی کابینہ میں 3 خواتین وزراء کی تعیناتیاں کی ہیں۔ معصومہ ابتکار خواتین کے امور کی ذمہ دار نائب صدر ،لیلیٰ جنید کو قانونی امور کی نائب اور شانیندوح مولاوردی کو شہری حقوق کی خصوصی نمائندہ منتخب کیا گیا ہے۔

شیئر: