Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئر مین پی سی بی کے عہدے پرکئی اہم شخصیات فائز رہیں ،نجم سیٹھی کی ہیٹ ٹرک

 
لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈکے پ±رکشش منصب پر سابق صدور، آرمی افسر، اعلی عدالتوں کے ججز، ڈاکٹرز، صنعتکاروں، صحافیوں اور بیوروکریٹس سمیت مجموعی طور پر 31 شخصیات براجمان رہیں۔شہریار خان اور ذکاء اشرف کو 2،2بار چیئرمین پی سی بی کا اہم عہدہ سنبھالنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ نجم سیٹھی نے چیئرمین بننے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے۔یکم مئی 1948کو پی سی بی کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا اور اس کانام کرکٹ کنٹرول بورڈ آف پاکستان رکھا گیا تاہم جلد ہی اسے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان پاکستان ”بی سی سی پی“ کے نام میں تبدیل کردیا گیا۔ بورڈکا پہلا اجلاس لاہور جیمخانہ میں ہوا جس میں افتخار حسین ممدوٹ کو بی سی سی پی کا پہلا صدر منتخب کیا گیا۔ عبدالستار پیر زادہ بورڈ کے تیسرے صدر تھے۔انہی کے دور میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ملک کا درجہ دیا۔جنرل (ر) زاہد علی اکبر کے دور میں ٹیم نے پہلا ورلڈ کپ جیتا ر۔ شہریار ایم خان دسمبر 2003 سے اکتوبر 2006 تک اس اہم عہدے پر فائز رہے۔ ذکا ءاشرف اکتوبر 2011 سے28 مئی2013ءتک اور پھر دوبارہ جنوری2014 میں چیئرمین بورڈ بنائے گئے، نجم سیٹھی جون 2013 سے جنوری2014 اور فروری 2014 سے مئی 2014 تک چیئرمین بورڈ رہے، شہریار خان دوسری بار مئی 2014 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ بنے، ان کی مدت میعاد ختم ہونے کے بعد پی سی بی کے32 ویں چیئرمین کے طور پر نجم سیٹھی تیسری بار سربراہ بن گئے۔
 

شیئر: