مانٹریال :سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور ہسپانوی اسٹار کھلاڑی رافیل نڈال کینیڈا میں جاری راجرز کپ میں کامیابیوں سمیٹتے ہوئے اگلے راونڈ میں پہنچ گئے ہیں ۔ فیڈرر ومبلڈن میں فتح کے بعد پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے میزبان کھلاڑی پیٹر پولانسکی کو صرف 56 منٹ کے مقابلے کے بعداسٹریٹ سیٹس میں6-2اور6-1سے ہرا دیا۔ان کا اگلا مقابلہ جیک سوک یا ڈیوڈ فیرر سے ہوگا۔اسپین کے رافیل نڈال نے جو اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ بھی ہیں ، نے بوران کورچ کو ہرایا۔ نڈال ، جو اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرے عالمی نمبر بھی بن جائیں گے،نے اپنے حریف کو میچ کے سکی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور 6-1اور6-2سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ادھر خواتین کے مقابلوں میں برطانیہ کی نمبر ون کھلاڑی جوآن کونٹا کو دوسرے راونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہیں رینکنگ میں 42نمبر کی ایکٹارینا ماکارووا نے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہرکر دیا۔