Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیئر قیادت ریلی میں شریک نہیں؟

اسلام آباد ...سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدرینثار نے کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوس ناک امر ہے کہ میڈیا کے چند حلقے میرے حوالے سے خود ہی خبر بناتے ہیں پھر خود ہی اس پر تبصرے شروع کر دیتے ہیں۔ میں نے کسی کو یہ نہیںکہا کہ کمر کے درد کی وجہ سے ریلی میں شامل نہیں ہو سکا اور نہ ریلی میں عدم شرکت اس وجہ سے ہے۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ99فیصد سینئر لیڈرشپ ریلی میں نہیں ہے۔ صرف مجھے ہی متنازع کیوں بنایا جا رہا ہے؟ ، انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں کہا کہ نواز شریف کی گاڑی چلا کر لاہور جاوں گا مگر کچھ حلقے یہ خبر پورا دن تواتر سے چلاتے رہے۔ حد تو یہ ہے کہ ابھی کچھ دیر پہلے میرا ایک بیان چلتا رہا جو میں نے کسی کو دیا ہی نہیں۔ اگر میڈیا کے دوست بیان دینے سے پہلے تصدیق کر لیں تو کسی غلط فہمی کی گنجائش ہی نہ رہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حوالے سے یہ خبر دی گئی تھی کمر میں تکلیف کے باعث ریلی میں شرکت نہیں کی۔ 

 

شیئر: