ابوظبی ..... ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے جمعرات کو ابو ظبی میں امریکی وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی نے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر قطری بحران کے حل کے حوالے سے ثالثی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزیر خارجہ کے قاصد اس سے قبل کویت اور قطر کا دورہ کرچکے ہیں۔