وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں ہو گی، حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
پیر کو وزیرِ اعظم کی صدارت میں حج کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے والے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلٰی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حج 2025 کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں
-
حجاج کی رہنمائی اور ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے روبوٹNode ID: 583976
-
حج 2025 کا فلائٹ شیڈول، پروازیں کب شروع ہوں گی؟Node ID: 884442
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کو سمز کی فراہمی پاکستان سے کی جائے گی اور حجاج کی معاونت کے لیے حج موبائل ایپلیکیشن بھی فعال ہے۔
اجلاس سے خطاب میں وزیرِاعظم نے حج کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ تیار کر کے آئندہ چند روز میں پیش کرنے کی ہدایت دی۔
وزیرِ اعظم نے معاونینِ حج کے انتخاب کے طریقہ کار، ان کی ذمہ داریاں اور دیگر انتظامات پر بھی تفصیلی بریفنگ طلب کر لی ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ حجاج کرام کو حج کے حوالے سے تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ حج ڈیوٹی پر اچھی شہرت کے قابل افسران تعینات کیے جائیں۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ حجاج کرام کی رہائش، سفری و دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے جبکہ معاونین کے انتخاب کے طریقہ کار میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظِ خاطر رکھنے کا کہا۔