Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راکھی ساونت کے دوبارہ وارنٹ جاری

 
عدالت نے بالی وڈ کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کے ایک بار پھر وارنٹ جاری کردئیے۔ راکھی ساونت کی پریشانیوں میں روزبروزاضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وہ ایک پریشانی سے باہر نکل نہیں پاتیں کہ دوسری پریشانی انہیں گھیر لیتی ہے ۔ کچھ عرصہ قبل وہ ایک ٹیلی وژن پروگرام کے دوران ہندوﺅں کے جذبات مجروح کرنے والے ا لفاظ اداکرنے کے الزام میں سخت مشکلات کا شکار ہوگئی تھیں اور آج تک ان مسائل سے پیچھا نہیں چھڑاسکیں۔ اس کیس میں کئی باران کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے لیکن وہ ہربار ضمانت قبل از گرفتاری کے باعث بچتی رہیں تاہم اس مرتبہ ان کا بچنا مشکل نظر آرہا ہے۔ لدھیانہ ہائی کورٹ نے راکھی کو7 اگست کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن ان کے بجائے ان کے وکیل نے عدالت میں پیش ہوکر اپنی موکلہ کی ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کی مگر عدالت نے ان کی ضمانت میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے ایک بار پھران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: