باجوڑ... قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم تحصیل ناوگئی کے علاقہ چہارمنگ مٹاک میں نصب کیا گیا تھا۔