Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں دھرنا دیں گے،طاہر القادری

 
لاہور ...پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بدھ 16 اگست کو مال رو ڈ پر دھرنے کا اعلان کر دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداکی بیوائیں مال روڈ پر آئیں گی اور مجھے ان سے اظہار یکجہتی کے لئے وہاں جانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ شہدا کی بیوائیں کب تک مال روڈ پر بیٹھیں گی، اس کا مجھے کچھ پتہ نہیں۔ طاہر القادری نے کہا کہ 3 سال سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، شہدا کے ورثا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔ہماری درخواست ہے عید کے بعد پہلے ہفتے میں لاہور ہائی کورٹ کا غیر جانبدار بنچ مقرر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دھرنے میں صرف خواتین شامل ہوں گی۔
 

 

شیئر: