میونسپلٹی جدہ نے العزیزیہ ریجن میں غیرقانونی خوانچہ فروشوں کے خلاف مہم کے دوران 4.2 ٹن غیرمعیاری سبزیاں اور پھل ضبط کرلیے۔
سبق نیوز کے مطابق ریجنل بلدیہ کی سربراہ ھبہ البلوی کا کہنا ہے کہ بلدیہ کی جانب سے غیرقانونی خوانچہ فروشوں کے خلاف مہم جاری ہے۔
مزید پڑھیں
-
بلدیہ جدہ کا خوانچہ فروشوں کے خلاف آپریشن جاریNode ID: 852081
-
جدہ بلدیہ کی کارروائی، غیرقانونی کچن سیلNode ID: 884537
بلدیہ کی مختلف ٹیمیں سڑکوں اور محلوں کے اندر غیرقانونی طریقے سے خوانچہ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرتی ہیں جو نہ صرف غیرمعیاری اشیائے خورونوش فروخت کرتے ہیں بلکہ علاقے کے منظر کو بھی خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
البلوی کا مزید کہنا تھا کہ ریجنل بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں کی جانب سے غیرقانونی خوانچہ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تاکہ اس رجحان کا خاتمہ کیا جاسکے۔
واضح رہے قانون کے مطابق گلی محلوں اور سڑکوں پر اشیائے خورونوش کے خوانچے لگا کر سبزیاں وغیرہ فروخت کرنا منع ہے ایسا کرنے پر بلدیہ کی ٹیمیں خوانچہ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فروخت کی جانے والی اشیا ضبط کرلیتی ہیں جبکہ خوانچہ لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جاتی ہے۔