Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ چیمپیئن شپ: ترک ایتھلیٹ کی اپ سیٹ کامیابی

لندن :ترکی کے ایتھلیٹ رامیل گلییف نے ورلڈ ایلتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے ترکی کے پہلا گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔200 میٹر ریس کے لئے جنوبی افریقہ کے وائڈے وان نیکرک فیورٹ اور بوٹسوانا کے اسحاق مکوالا کو ممکنہ فاتح قرار دیا جارہا تھا ترکی کے غیر معروف ایتھلیٹ نے تمام اندازے غلط ثابت کر دیئے۔ رامیل گلییف نے مقررہ فاصلہ20.09سیکنڈز میں طے کیا ۔اس ریس میں وان نیکرک دوسرے اور جرمین رچرڈز تیرے نمبر پر رہے ۔انگلینڈ کے مچل بلیک کے بارے میں بھی کہا جارہا تھا کہ وہ نمایاں پوزیشن حاصل کرسکتے ہیں لیکن انہیں وکٹری اسٹینڈ پر پہنچنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ چوتھے نمبر رہے ۔ حیرت انگیز طور اسحاق مکوالا جس کے بارے میں یہ توقع تھی کہ بھی اس ریس میں نمایاں رہیں گے ۔ چھٹی پوزیشن تک محدود رہے۔ریس کے بعد ترک ایتھلیٹ کا کہنا تھا انہیں اپنے اس کارنامے پر یقین نہیں اارہا لیکن یہ کامیابی ان کے بڑی اہمیت کی حامل ہے اور انہیں فخر ہے کہ وہ ورلڈ چیمپیئن شپ میں ترکی کے لئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔رامیل گلییف آذر بائیجانی نژاد ہیں اور 2011میں ترکی کی طرف سے عالمی مقابلوں میں نمائندی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا یہ ان کے کیریئر کا سب سے اہم موقع ہے اور انہوں نے دنیا کے بہترین ایتھلیٹس کے مقابلے میں کامیابی سمیٹی۔رامیل اس سے پہلے بھی ایتھلیٹکس میں نمایاں رہے ہیں اور انہوں نے 200میٹر میں یوسین بولٹ کے بعد تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے جبکہ وہ گزشتہ سال یورپیئن سطح پر سلور میڈل جیتنے میں بھی کامیاب رہے تھے۔ دیگر مقابلوں میں انگلینڈ کی لارا میور5000میٹر فائنل تک رسائی میں کامیاب رہیں۔ انہوں نے ابتدائی ہیٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی تاہم ہمت نہ ہارتے ہوئے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں ۔کیٹرینی جانسن اور مورگن لیک نے نے ہائی جمپ فائنل کوالیفائی کر لیا۔ڈینا آشر اپنا ٹوٹا پاﺅں جڑنے کے بعد ٹریک پر واپس آکر پھر نمایاں رہیں اور 200میٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں ڑ یہ فائنل مقابلے کل ہوں گے۔
 
 
 

شیئر: