امیتابھ کا اسپیشل بچوں کےساتھ ہندوستانی ترانہ
بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں ہندوستان کے یوم آزادی کےلئے بنائے گئے ہندوستانی ترانے کی ایک خصوصی وڈیو میں حصہ لیا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے ذہنی معذور ،قوت گویائی اور سماعت سے محروم بچوں کےساتھ مل کر”سائن لینگویج“ میں ہندوستان کا قومی ترانہ پیش کیا ۔وڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ امیتابھ بچن سماعت و گویائی سے محروم بچوں کے ساتھ سفید لباس میں ملبوس ہیں۔ ان کےساتھ کچھ معذور بچے کھڑے اور کچھ وہیل چیئر پر بیٹھے اشاروں کی زبان میں قومی ترانہ پیش کررہے ہیں۔ تین منٹ کی اس خصوصی وڈیو کے اسٹیج بیک گراونڈ میں لال قلعہ دکھایاگیاہے۔