Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” جمانجی 2“کا کام مکمل ، دسمبر میں ریلیز ہوگی

 
حال ہی میں ہالی وڈ کی نئی فلم ”جمانجی 2“ویلکم ٹو دی جنگل کا کام مکمل کرلیا گیاہے۔ ماضی کی مشہور ایڈونچر فلم” جمانجی“ کے سیکوئل کی ساری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ فلم”جمان جی ٹو ویلکم ٹو دی جنگل “ بھی ماضی کی مشہور ایڈونچر فلم کی طرز پر بنائی گئی ہے مگر اسکی کہانی پچھلی فلم سے قدرے مختلف ہے۔ فلم کی کہانی 4 نوجوانوں کی ہے جنہیں ایک پرانا وڈیو گیم ملتا ہے۔ وہ اسے آن کرتے ہیں اور چاروں دوست جنگل کی دنیا میں پہنچ جاتے ہیں ۔ان کی عمریں اور چہرے بھی بدل جاتے ہیں اور یوں ایڈونچر کہانی شروع ہوتی ہے۔ نئی فلم میں مرکزی کردار مشہور اداکار ”دی راک“ نبھارہے ہیں جن کےساتھ جیک بلیک اور کیون ہارٹ نظرآئیں گے۔نئی فلم” جمانجی ٹو“دسمبر میںریلیز ہو گی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: