سشمیتا ”راجھستان کلین اسٹیٹ “مہم کا حصہ
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سشمیتا سین ہندوستان کے شہر راجھستان کی صفائی مہم کا حصہ بننے جارہی ہیں۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجھستان کی وزیراعلی وسندھارا راجے نے سشمیتا کو راجھستان کی صفائی مہم کا حصہ بننے کیلئے مدعو کیاہے۔ وسندھارا کا کہنا ہے کہ وہ سشمیتا کی سخت محنت کی وجہ سے کافی متاثر ہیں ۔سشمیتا کو صفائی ستھرائی کے بارے میں آگاہی پھیلانے کیلئے راجھستان مدعو کیاگیاہے۔سشمیتا کا کہنا ہے کہ اس مہم کا حصہ بننے اور راجھستانی عوام میں صفائی و ستھرائی کی آگاہی پھیلانا ان کے لئے خوشی کا باعث ہوگا۔