Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کا قافلہ لاہور میں داخل

  لاہور..سابق وزیراعظم نواز شریف کا قافلہ ہفتے کی شام گوجرانوالہ سے لاہور کی حدود میں داخل ہوگیا۔ کارکنوں اور عوام کے جم غفیر نے شاندار استقبال کیا ۔ پھو لوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ شیر آیا ،شیر آیا کے نعرے لگائے گئے۔ لاہور کے تمام داخلی راستے سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کردیئے گئے۔ سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔سابق وزیرعظم شاہدرہ چوک اور پھر داتا کمپلکس کے باہر خطاب کریں گے۔ تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ اس سے قبل کامونکی اور مریدکے میں خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے عوام سے کہا کہ غم مت کریں، آپ کی فتح ہورہی ہے۔ جیت آپ کی ہے۔ ہا ر ان کی ہے۔جنہوں نے پورے نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ پاکستان کے اصلی مالک20 کروڑ عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج مریدکے آیا ہے۔آپ نے مجھے وزیر اعظم بنا کر بھیجا تھا لیکن نکال دیا گیا کیا۔ یہ فیصلہ آپ کو قبول ہے؟۔ اگر کرپشن کی ہوتی تو کان سے پکڑ کر نکال دیتے۔ کوئی کرپشن نہیں ہوئی۔کوئی خورد برد نہیں ہوئی پھر کس بات کی سزا دی گئی۔ دن رات عوام کی خدمت کررہا تھا۔ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملنا شروع ہو گیا تھا۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم کو تذلیل کرکے نکال دیا جائے کیا یہ آپ کو منظور ہے۔ خطے میں کوئی اور ملک ہے جہاں اس طرح کا مذاق ہورہا ہے۔ اس طرح کے فیصلوں سے دنیا میں ملک رسوا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ نہیں ہونے دیں گے۔ ملک میں انقلاب آنا چاہیے۔ کیا آپ تبدیلی اور انقلاب کے لئے تیار ہیں۔ کیا آپ ساتھ دوگے۔ نواز شریف بھی آپ سے وفا کرے گا اور دھوکہ نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریدکے میں عوام کا جذبہ تبدیلی اور انقلاب کا پیش خیمہ ہے۔

 

شیئر: