Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیاز کی قیمتوں میں اضافہ رلادیا

حیدرآباد.... ٹماٹر کی بڑھی ہوئی قیمتوں نے عوام کے چہرے لال کردیئے تھے لیکن اب پیاز کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی آنکھوں میں آنسوآجائیں گے ۔تاجروں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے۔ تلنگانہ کی اہم مارکیٹس کو پیازکی سپلائی کی کمی فصل کی پیداوار میں کمی اور بازار میں بڑھتی طلب کے سبب ہوئی ہے۔ ایک ہفتہ میں پیاز کی قیمت میں فی کلو10-15روپے اضافہ کا خدشہ ہے ۔ اس طرح پیازکی قیمت 40روپے فی کلو تک جاپہنچے گی ۔اطلاعات کے مطابق آندھراپردیش کے کرنول ضلع کے علاوہ مہاراشٹر میں پیاز کی فصل کو نقصان پہنچا ہے جس کے سبب کسان حیدرآباد کے بجائے اپنے علاقوں کے بازاروں میں ہی پیا ز کی فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

شیئر: