Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود، تیز ہوا، بارش کا امکان

’ساحلی شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا قوی  امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جدہ سمیت بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع بیشتر شہروں میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ تیز ہوا چل رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا قوی  امکان ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے ’جیزان، جزائر فرسان، الدرب اور بیش کے  علاوہ ساحلی پٹی کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ‘۔
’محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہروں میں گرد آلود تیزہوا کے باعث حد نگاہ انتہائی محدود ہے جبکہ سمندر میں اونچی موجیں اٹھ رہی ہیں‘۔
محکمہ موسمیات نےکہا ہے کہ ’حائل  ریجن کے بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوگی‘۔
’رات 11 بجے تک ہائی وے کا سفر خطرناک ہوسکتا ہے جبکہ حد نگاہ انتہائی محدود رہے گی‘۔
 

شیئر: