چنیوٹ... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میاں صاحب اور عمران دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ ان کی منزل صرف اقتدار ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013میں منصوبے کے تحت ہرایا گیا۔اس مرتبہ دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ پیپلزپارٹی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ لگ رہا ہے ن لیگ کو شکست ہوگی۔ چنیوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب جی ٹی روڈ کے اطراف رہنے والے کیسے یاد آ گئے؟ میاں صاحب آپ کی چالبازی نہیں چلے گی۔اقتدارکا نشہ اترنے کے بعد میاں صاحب کو میثاق جمہوریت یاد آ رہا ہے۔اب کوئی بات ہوئی نہ رابطہ۔ انہوںنے خیبر پختونخوا میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران کے وزیر اعلیٰ پر کرپشن کے الزامات لگ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی کرپشن سے عمران کا جہاز اور جہانگیر ترین کا کچن چل رہا ہے۔ اگر نئے پاکستان میں گالی کی سیاست ہو گی تو پھر نیا پاکستان نہیں چاہیے۔