Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرہ کی زندگی کے نشیب و فراز

شائستہ جلیل۔پاکستان
وی جے، میزبان،ماڈل، ڈرامہ اور پھرپاکستانی اور ہندوستانی فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانےوالی ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصہ ہیں۔ کامیابی ناکامی سے ہی حاصل ہوتی ہے۔ یقین ایک خوبصورت چیز ہے اس کی اہمیت اس وقت بڑھ جاتی ہے جب یہ ختم ہوجاتاہے۔جب ہماری زندگی میں مشکلات آتی ہیں تو یقین ہی ہماری رہنمائی کرتاہے ہماری مدد کرتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان کو کراچی کے ایک نجی انسٹیٹیوٹ میں خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا جہاں ماہرہ خان نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے ماضی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ وہ سخت محنت کرتی رہی ہیں ۔وہ ایک دن میں دو جابز کیا کرتی تھیں۔انہیں اپنے آپ پر یقین تھاکہ وہ ایک دن ضرور اسکا پھل پائیں گی۔ماہرہ خان نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ہر حال میں مسکراتی رہتی ہیں اداکار چہرے پر مسکراہٹ سجانا جانتے ہیں۔ماہرہ نے کہا کہ ان کی دادی کا خواب تھا کہ وہ ڈاکٹر بنیں مگر وہ اداکارہ مادھوری دکشت بننا چاہتی تھیں، اسی کے خواب دیکھتی تھیں۔ مشہور اداکار شاہ رخ خان کےساتھ کام کرنا چاہتی تھیں۔ سو آج ان کا خواب پوراہوچکاہے۔
ماہرہ خان کا اپنی بالی وڈ فلم ”رئیس“ کے حوالے سے کہا کہ مجھے کوئی خاص کریڈٹ نہیں ملا ۔جب فلم ریلیز ہوئی تو اس پر ہندوستان میں تو پابندی تھی مگر پاکستان میں بھی اس پابندی لگ گئی۔شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ نے اپنے کریئر کی پہلی فلم کے بارے میں بتایا کہ”بول“ فلم میں ان کا کردار مختصر تھا۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ تم یہ فلم نہ کرو مگر انہوں نے اپنے دل کی سنی ۔ایسا ہی انہوں نے مشہور ٹی وی ڈرامہ ”ہمسفر“ میں کیا۔یہ دونوں فیصلے انہیں کامیابی تک لے گئے۔
میوزک ٹی وی سے ہوسٹ اور وی جے کے طور پر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ماہرہ خان” ہمسفر“ ڈرامے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں ۔حال ہی میں انہوں نے بیروت انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستان شوبز انڈسٹری میں کام کرنے پر بہترین اداکاری پر ایوارڈ حاصل کئے ۔آجکل ماہرہ اپنی نئی لالی وڈ فلم ” سات دن محبت ان“ کی شوٹنگ مصروف ہیں ۔
 
 
 
 
 

شیئر: