دلیپ کمارکی طبیعت میں بہتری، اسپتال سے فارغ
بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے اور وہ اسپتال سے گھر آگئے ہیں۔انہیں بدھ کی شام کواسپتال سے فارغ کردیاگیا ہے۔ وہ گزشتہ ہفتہ سے اسپتال میں داخل تھے۔لیجنڈ اداکار کو اسپتال سے گھرلے جانے کیلئے لیلا وتی اسپتال کے گیٹ پر رشتہ داروں کے علاوہ فینز کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔