پٹنہ۔۔۔۔راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالوپرسادیادو نے گورکھپور کے بی آرڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن کی سپلائی بند ہونے سے بچوں کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے اترپردیش کی یوگی حکومت کی نااہلی کا نتیجہ قراردیا ۔ لالو یادونے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ گورکھپور اسپتال میں معصوم بچوں کی موت کی خبر سن کر دکھ ہوا ۔ یہ یوگی حکومت کی نااہلی اور غفلت کا نتیجہ ہے ۔ اس سلسلے میں تحقیقاتی کمیٹی جلد قائم کی جائے اور قصوروارافراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔