Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی کابینہ میں توسیع کا امکان

لکھنو.... یوگی حکومت کی کابینہ میں جلد توسیع ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سماج وادی اور بی ایس پی سے 29 جولائی سے 9 اگست کے درمیان جو ممبران کونسل کی سیٹیں خالی ہوئی ہیں، بی جے پی نے ان میں سے 5 نشستیں یوگی سمیت 4 دوسرے وزراءکےلئے محفوظ کرلی ہیں۔ باقی سیٹوں پر بی جے پی ان سینیئر لیڈروں کو ممبران کونسل بنا سکتی ہے جس میں آئندہ کابینہ کی توسیع کے بعد کچھ نئے چہرے شامل کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ اس لئے کیا جا رہا ہے، کیونکہ یوگی کابینہ میں اب کئی ایسے وزیر ہیں جن کو کوئی تجربہ نہیں ہے اور ان کی وجہ سے 4 ماہ کے اندر حکومت کو بڑی شرمندگی اٹھانی پڑی ہے۔

شیئر: