Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرس گیل کی ویسٹ انڈیز کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کا امکان

 
لندن: ویسٹ انڈیز کے کرکٹ آئی کون کرس گیل اس موسم گرمامیں انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ون ڈے ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔ خیال ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ جس کے اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ تنازعات تھے اب یہ تنازعات طے کر رہا ہے اور اسی کوشش کے طور پر وہ ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف5میچوں کی سیریز میں کرس گیل کو موقع دینا چاہتا ہے۔ خیال ہے کہ بورڈ اس سے پہلے انہیں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی آزمائے گا۔ 2015ءکے ورلڈ کپ کے بعد سے ویسٹ انڈیز کیلئے کرس گیل نے وقت دینا کم کر دیا تھا اور وہ مختلف لیگ کھیلنے پر توجہ دے رہے تھے۔ جہاں انہیں رقم بھی بہت ملتی ہے۔ بورڈ کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی زیادہ معاوضے کیلئے مختلف لیگز میں شریک ہوتے ہیں۔ ادھر بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو جونی گریو کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز نے نوجوان کرکٹرز کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ مقدمات میں رقم ضائع کی۔ 
 

شیئر: