Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

675ہزار سے زیادہ عازمین پہنچ گئے

ریاض.... محکمہ پاسپورٹ نے اطلاع دی ہے کہ 21ذیقعدہ 1438ھ تک بیرون مملکت سے 6لاکھ75ہزار 143عازمین ارض مقدس پہنچ گئے۔ ان میں سے 35کی طبعی موت واقع ہوگئی۔ فضائی راستے سے6لاکھ63ہزار860 ،بری راستے سے 10796 اور سمندر کے راستے 487عازمین آئے ہیں۔ گزشتہ برس ان دنوں کے مقابلے میں امسال آنے والے عازمین کی تعداد17 فیصد زیادہ ہے۔

شیئر: