Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاراپووا انجری کے باعث سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

سنسناٹی: روسی ٹینس اسٹار ماریا شارا پووا نے فٹنس مسائل کی وجہ سے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ ماریا شارا پووا اسٹینفورڈ اوپن کے دوران بازو کی تکلیف میں مبتلا ہو گئی تھیں اور اسی سبب ا±س ایونٹ سے بھی دستبردار ہوگئی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انجری کے باعث ٹورنامنٹ کو خیرباد کہہ رہی ہوں، ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے گزشتہ ہفتے امریکی ریاست اوہویو کے شہر سنسناٹی پہنچی تھیں مگر ڈاکٹرز نے انہیں کھیلنے سے روک دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وائلڈ کارڈ پر ایونٹ میں شرکت کا موقع فراہم کیا گیا جس پر وہ انتظامیہ کی شکر گزار ہیں اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ سال ایونٹ میں ضرور شرکت کریں گی۔یاد رہے کہ ڈوپنگ کے بعد اپریل 2017ءمیں ٹینس کورٹ میں قدم رکھنے والی روسی ٹینس اسٹارشاراپووا کوہلے کی انجری کا شکار ہونے کے سبب ومبلڈن اوپن کے کوالیفائنگ راونڈ بھی نہیںکھیل پائی تھیں۔

شیئر: