میڈرڈ...کینیڈا کی ٹینس اسٹار ایوگنی بوشارڈ نے ڈوپنگ میں سزا یافتہ سابق عالمی نمبر ون ماریا شاراپووا کی زبانی کلامی مخالفت کے بعد عملی طور پر بھی روسی کھلاڑی کو ٹینس کورٹ سے اس وقت آﺅٹ کر دیا۔ میڈرڈ اوپن میں شارا پووا شکست کھا گئیں ۔ بوشارڈ کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود شاراپوووا دوسرا سیٹ جیتنے میں کامیاب ہو گئیں تاہم وہ اپنی کمسن حریف پر دباﺅ برقرار رکھنے میں ناکام رہیں۔بوشارڈ نے تیسرا اورا ٓخری سیٹ جیت کر شارا پووا کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ۔بوشارڈ نے یہ میچ7-5،2-6اور6-4 سے اپنے نام کیا ۔اس ناکامی سے ومبلڈن تک رسائی کیلئے شارا پووا کی کوششوں کو سخت دھچکا لگا ہے ۔ میچ کے بوشارڈ نے انکشاف کیا دیگر کھلاڑیوں بے شمار لوگوں نے شارا پووا کو دوبارہ کھیلنے کی اجازت کے خلاف میرے موقف کی حمایت کی اور وہ سب بھی اس میچ میں میری کامیابی کے خواہش مند تھے۔ شارا پووا نے کہا ہے کہ صرف کھیل پر توجہ رہی ، مخالفانہ جذبات کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔