Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاراپووا کا فرنچ اوپن میں داخلہ بند

  پیرس...ٹینس کے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کی انتظامیہ نے 2مرتبہ کی عالمی چیمپیئن ماریا شاراپووا کو وائلڈ کارڈ انٹری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اب وہ اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گی ۔۔فرینچ ٹینس فیڈریشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ انجری کے بعد  کھلاڑیوں کے لیے تو وائلڈ کارڈ انٹری کی گنجائش موجود ہے لیکن ڈوپنگ کے جرم میں سزا کاٹنے کے بعد آنے والوں کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے کھیلنے کی سہولت نہیں دے سکتے۔ فرنچ اوپن مقابلوں کا آغاز 28 مئی سے ہو رہا ہے۔ماریا شاراپووا کو توقع تھی کہ انہیں یا تو مین ایونٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری دے دی جائے گی یا کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے لئے موقع فراہم کیا جائے گا۔فرنچ ٹینس فیڈریشن کے سربراہ نے کہا کہ ماریا شارا پووا اور ان کے مداحوں سے معذرت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام میچز کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنا اور ان کے نتائج پر شکوک نہ پیدا ہونے دینا میرا مشن اور ذمہ داری ہے ۔ 

 

شیئر: