Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی چیلنج

لاہور... لاہورکے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر د ئیے گئے۔عوامی تحریک کے امیدواراشتیاق چوہدری نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ بطورجماعت نااہل ہو چکی ہے۔ نااہل جماعت کا کوئی امیدوار الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔ جب ایک پارٹی کا صدر ہی نہیں تو امیدوار کا فیصلہ کون کرے گا؟۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ کلثوم نواز نے اقامے سے متعلق تفصیلات بھی کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیں۔ پیپلزپارٹی نے بھی بیگم کلثوم نواز کے کاغذات پر اعتراضا ت اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد این اے 120 میں ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا ۔مسلم لیگ (ن) بیگم کلثوم نوازنے کوامیدوارنامزد کیا ہے۔

 

شیئر: