Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ میں بھی جشن آزادی کے رنگ

نیویارک ...اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ہال میں پاکستان کے70 ویں یوم آزادی پر سچل جاز بینڈ نے اپنی شاندار برفارمنس نے رنگ  بکھیر دئیے۔ قومی ترانے کی دھنیں بجیں تو حاضرین مسحور ہو کر رہ گئے۔ اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد سمیت مختلف ممالک کے سفیروں اور اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔ یو این امن مشن میں 7ہزار سے زائد پاکستانی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان 70 سال سے اقوام متحدہ کا رکن ہے مگر آج سفارتی سطح پرعالمی یکجہتی سامنے آئی ۔سب نے پاکستانی موسیقی سے لطف اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتوں کے تبادلے سے باہمی احترام اورہم آہنگی میں اضافہ ہوگا۔ تقریب میں چین، افغانستان، روس، بنگلہ دیش سمیت 50 ممالک کے سفیروں اور 100 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

شیئر: